ہمارے ہاں منفی تنقید رواج بن چکا ،شوبز میں حاسدین کی کمی نہیں‘ لیلیٰ

12:23 PM, 21 Feb, 2020

لاہور : نامور اداکارہ لیلیٰ نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں منفی تنقید رواج بن چکا ہے ،جو بھی اداکار کامیابیوں کی بلندیوں پر جاتا ہے دوسرے اس کی ٹانگ کھینچنے میں مصروف ہوجاتے ہیں ۔

لیلیٰ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جہاں اچھے دوست ہیں وہاں حاسدین کی بھی کمی نہیں جو کسی نہ کسی طرح مخالفت کرتے رہتے ہیں ۔ایسے لوگ اپنی اہمیت جتانے کے لئے تنقید کرتے ہیں لیکن انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملتی ۔

لیلیٰ نے کہا کہ کسی بھی کام کے لئے دل سے زیادہ دماغ سے کام لیتی ہوں کیونکہ کوئی بھی اگر سوچ بچار کے بغیر کیا جائے تو اس کے نتائج بھی اچھے نہیں ہوتے۔

مزیدخبریں