بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی امتیاز علی شہید

09:54 AM, 21 Feb, 2020

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایل او سی کے کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی امتیاز علی شہید ہو گئے۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹس کو نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کر کے 13 سال کی بچی کو زخمی کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی گولہ گرنے سے زخمی بچی کو قریبی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی فوج نے کوٹلی کے گاؤں جبار، سندھارا، سنبل گلی اور دبسی کو نشانہ بنایا تھا۔ پاک فوج بھرپور جوابی کارروائی کرکے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا تھا۔

بھارتی فوج کی جانب سے جندروٹ اور نکیال سیکٹر میں مارٹرز اور بھاری توپ خانہ کا استعمال کیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 شہری شدید زخمی ہوئے جنھیں قریبی طبی مراکز منتقل کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں