نئی دہلی :پلوامہ حملے کے بعد مود ی سرکار آپے سے باہر ہوگئی ،اب بڑی خبر کے مطابق مودی سر کار نے پاکستانی دریاﺅں کا پانی بند کرنے کاا علان کر دیا ہے ،بھارتی وزیر اعظم نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کی طرف آنے والے دریاﺅںکا رخ موڑ نے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اپنی نکمی فوج کیساتھ تو پاکستان کی بہادر فوج کا مقابلہ تو کر نہیں سکتی اب بھارت نے دیگر محاذوںپر پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کام شروع کر دیا ہے ،بھارت کے وزیر آبی ذخائر کی جانب سے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مودی سرکار نے پاکستان کے دریاﺅں کا پانی بند کرنے کی منظور ی دے دی ہے ،مودی سرکار نے سندھ طاس اور دیگر عالمی معاہدوں کی کھلم کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی دریاوں کے پانی کا رخ موڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی وزیر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کے تین دریاوں کے پانی کا رخ موڑ دے گی۔ بھارت پاکستان کے تین دریاﺅں کے پانی کا رخ موڑ کر اسے جمنا کی جانب لے جانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ بھارتی سرکاری پاکستان کے دریاوں کا پانی بھارتی پنجاب اور دیگر علاقوں کو دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ بھارتی سرکار یہ تمام منصوبے عالمی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کے تحت بنا رہی ہے۔