رانا زاہد محمود ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

02:47 PM, 21 Feb, 2019

لاہور: تحریک انصاف نے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ ن لیگ کے سینئر رہنما رانا زاہد محمود ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کے دوران رانا زاہد محمود نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر رانا زاہد محمود نے کہا عمران خان کی قیادت میں ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔ کرپشن کیخلاف وزیر اعظم کا وژن قابل تعریف ہے اور کپتان کے قافلے میں شامل ہو کر ملکی تعمیر میں بھرپور حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں