نیپال کی سیتا سْبیدی ایک ٹانگ سے محروم کامیاب کتھک ڈانسر

12:02 PM, 21 Feb, 2019

کھٹمنڈو: بون میرو کینسر کی وجہ سے ایک ٹانگ سے محروم ہوجانے والی نیپالی کھتک ڈانسر سیتا سْبیدی نے ہمت نہیں ہاری اور آج 20 سال بعد بھی وہ ایک کامیاب کتھک ڈانسر ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ کھتک ڈانسر 12 سال کی عمر میں بون میرو کینسر کی وجہ سے ایک ٹانگ سے محروم ہو گئی تھیں ۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایاکہ انہوں نے اس خطرناک بیماری کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور جس دن ان کا آپریشن تھا انہوں نے اس دن بھی جی بھر کر رقص کیا کیونکہ ان کو لگتا تھا کہ وہ اب رقص نہیں کر پائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہا کہ اگر آپ دل سے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی ہمت ہمیشہ آپ کا ساتھ دے گی اور اگر آپ کچھ کرنے کی ٹھان لیں تو مشکل وقت میں آپ کا ہنر آپ کا ساتھ دے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھی افسردہ بھی ہو جاتی ہیں لیکن پھر وہ خود کو سمجھاتی ہیں کہ وہ ہمت نہیں ہار سکتی ہیں کیونکہ ان کو ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے۔

مزیدخبریں