ملائکہ اروڑا نے اپنی طلاق سے متعلق نئے انکشافات کر دیئے

ملائکہ اروڑا نے اپنی طلاق سے متعلق نئے انکشافات کر دیئے
کیپشن: فوٹو ملائکہ اروڑو فیس بک فین پیج

ممبئی : بالی ووڈ کی نامور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے ارباز خان سے اپنی طلاق سے متعلق کئی انکشافات کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملائکہ اروڑا نے ایک شو کے دوران بتایا کہ طلاق سے صرف ایک دن پہلے  پورا خاندان میرے ساتھ بیٹھا تھا اور مجھ سے میرا فیصلہ پوچھا جارہاتھا۔ کہ کیا واقعی مجھے اپنے فیصلے پر یقین ہے وہ سب لوگ میرے لیے فکر مند تھے ۔

میر ے لیے 18 سالہ رشتہ ختم کرنا آسان نہ تھا تاہم ہر کسی نے کہا اگر تمھارا یہی فیصلہ ہے تو ہمیں تم پر فخر ہے ،تہم ایک مضبوط خاتون ہو، اس و1قت مجھے میرے گھر والؤں کی حمایت کی ضرورت تھی ۔ یہ سچ ہے کہ انسان کے یے طلاق کے بعد آگے بڑھنا آسان نہیں ہے لیکن میرے لیے خوشی زیادہ معنی رکھتی ہے ۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا اور ارباز نے مداحوں کو طلاق کی وجہ بتانے سے گریز کیا ۔ ارباز خان اور ملائکہ 18 سالہ رفاقت کا تین سال قبل ہوا تھا ۔