ہریتک کی پاپڑ بیچتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

08:45 PM, 21 Feb, 2018

ممبئی: اداکار ہریتک روشن کی فلم ”سپر 30“ کے لئے جے پور کی گلیوں میں پاپڑ بیچتے ہوئے بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ہریتک روشن ان دنوں فلم ”سپر30“  کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم میں وہ مشہور ریاضی دان آنند کمار  کا  کردار  ادا  کر رہے ہیں۔ فلم میں ان کا حلیہ بالکل مختلف ہے، ہریتک کی فلم میں نئے حلیے کی تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی ہے۔

فلم آئندہ سال 25جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں