سپریم کورٹ نے آج پانامہ سے بڑا فیصلہ سنا دیا جو قابل تحسین ہے:شیخ رشید

سپریم کورٹ نے آج پانامہ سے بڑا فیصلہ سنا دیا جو قابل تحسین ہے:شیخ رشید
کیپشن: awami muslim leaque sheikh rasheed عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ سے بھی بڑا فیصلہ سنایا ہے جو ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس سے بھی بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی و قانونی ہے ، پوری قوم عدالت عظمیٰ کو سلام پیش کرتی ہے ۔