چودھری نثار کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

07:37 PM, 21 Feb, 2018

لاہور:سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان طویل دورانیے کی ملاقات ، اہم امور زیر بحث آئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چودھری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ۔

نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد قوی امکان ہے کہ پارٹی صدارت بھی شہباز شریف کے سپرد کر دی جائے۔

مزیدخبریں