سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دے دیا

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دے دیا، نواز شریف کے بطور پارٹی صدر لیے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کوئی نااہل شخص پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتا اس لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل قرار دیا گیا ہے، نواز شریف کے بطور پارٹی صدر لیے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہ اترنے والا شخص پارٹی کا صدر نہیں بن سکتا۔

اس فیصلے کے بعد سینیٹ کے الیکشن بھی معطل ہو گئے ہیں کیونکہ نواز شریف کے جاری کردہ سینیٹ ٹکٹس منسوخ ہو گئے ہیں۔