سعودی شاہ سلمان، شہزادہ متعب اورشہزادہ ولید بن طلال کی جنادریہ میلے میں رقص کی تصاویر وائرل ہو گئیں

02:40 PM, 21 Feb, 2018

ریاض :سعودی عرب کے کرپشن میں حراست میں لیے جانے والے شہزادوں کی رہائی کےبعد شاہ سلمان کے ساتھ تصاویر نے سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو حیران کر دیا ہے ۔

سعودی قومی ثقافت کے ترجمان کی طرف  سے  جنادریہ میلے 32 کے دوران سعود ی عرب میں رائج تلواروں کے روایتی رقص کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ شہزادہ ولید بن طلال اور شہزادہ متعب بن عبداللہ کی ہنستی مسکراتی تصاویر عرب میڈیا میں وائرل ہوگئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق ان تصاویر نے قطر کے ماتحت ویب سائٹ پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے اور من گھڑت دعوﺅں کی قلعی کھل گئی۔ تلواروں کا رقص کئی گھنٹے جاری رہا۔ شہزادہ متعب بن عبداللہ اور شہزادہ ولید بن طلال ، شاہ سلمان کیساتھ ہنستے مسکراتے بات چیت کرتے رہے۔

معروف تبصرہ نگار ابن عوید نے اظہار خیال کرتے ہوئے ٹویٹر پر کہا کہ ان2 تصاویر نے کروڑوں ڈالر ، سیکڑوں اخباری رپورٹوں اور گھنٹوں پر مشتمل سیکڑوں پروگراموں کو چند لمحوں میں بے معنی بنادیا۔

مزیدخبریں