اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے سامان سے اٹھارہ ہزارامریکی ڈالر برآمد کر لیے ہیں ۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کسٹم مسافر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 633 پر قطر جا رہا تھاکسٹم حکام نے نے ملزم سے مطلوقہ رقم قبضہ لے لی ہے جبکہ مسافر عبدل ہاتف کا تعلق الجیریا سے بتایا گیا ہے ۔
دوسری جانب بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے ایس ایف نے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے مسقط جانے والے مسافر کے سامان سے سوا کلو گرام ہیروئن برآمدکرلی،ملزم نے ہیروئن لیدر جیکٹ میں چھپا رکھی تھی۔ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کےمطابق لائق زادہ نامی ملزم کا تعلق سوات سے ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کرکے مزید تفتیش کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔