’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
اسلام آباد:سابق ممبر قومی اسمبلی کشمالہ طارق کو حکومت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے کشمالہ طارق کے نئے عہدے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سابق ایم این اے کی تقرری کا دورانیہ حلف اٹھانے کے بعد 4 سال ہوگا اور وہ آئندہ چند روز میں حلف اٹھانے کے بعد چارج سنبھال لیں گی۔
خیال رہے کہ کشمالہ طارق کی تقرری وفاقی حکومت نے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے تقرری کے حوالے سے جواب طلب کرنے پر کی ہے کیونکہ یاسمین عباسی گزشتہ ایک سال سے بغیر مدت ملازمت کی توسیع کے کام کر رہی تھیں۔کشمالہ طارق مسلم لیگ ق کی جانب سے رکن قومی اسمبلی رہی ہیں۔