جدہ:سعودی عرب کے انتہائی اہم شہر جدہ کے جنوبی علاقے میں مقیم ملکی اور غیر ملکی شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم افراد انکی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کررہے ہیں۔
الجامعہ محلے کے ایک مکین نے را ت کے وقت ایک گاڑی سے بیٹری کی چوری کی جملہ تفصیلات پر مشتمل وڈیو تیار کرکے سوشل میڈیا پر جاری کردی۔ مقامی شہری سلطان عبداللہ باوزیر نے شکوہ کیا کہ اس کے گھر کے سامنے اس کی 2گاڑیاں کھڑی ہوئی تھیں دونو ںکی بیٹریاں چوری ہوگئیں۔ یہ کام 14سالہ لڑکے کررہے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں