دبئی:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور دبئی میں پی ایس ایل کے قمقمے روشن ہونے میں اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے جبکہ کھیلوں کی شخصیات سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی دبئی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
اب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا ہے اور معروف اداکارہ حریم فاروق اپنی میزبانی سے اس ایونٹ کو چار چاند لگانے کے لئے بیتاب نظر آتی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر حریم فاروق کی میزبانی کا اعلان کیا گیا اور اداکارہ نے بھی ویڈیو پیغام میں شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ بڑھانے کی کوشش کی۔
حریم فاروق نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ” بین الاقوامی سطح پر اتنے بڑے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی قوم کی نمائندگی کرنا میرے لئے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہوگی،قوم کیلئے پی ایس ایل سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہے جس کے ذریعے ہم اکٹھے ہوتے ہیں اور ایک اداکارہ ،پروڈیوسر اور سب سے بڑھ کر ایک پاکستانی ہونے کے ناطے اس ایونٹ کی میزبانی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے“۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کل سے دبئی میں شروع ہورہا ہے ۔
Movie star @FarooqHareem is preparing to make her mark as the presenter for the #HBLPSL opening ceremony. Hear what she has to say about the momentous occasion#DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/EwpOzSLXRi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2018