سی ٹی ڈی کی لاہور کے علاقے مغلپورہ میں کارروائی،3 دہشتگرد گرفتار

08:54 AM, 21 Feb, 2018

لاہور:سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے علاقے مغلپورہ سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی نے معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے مغلپورہ میں کارروائی کی اور کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات پر حملے کی پلاننگ کررہے تھے۔تینوں دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں