کراچی: گزشتہ دنوں جنید نامی شخص کے تشدد سے خبروں کی زینت خبروں کی زنیت بننے والے معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا سوشل میڈیا اکاو نٹس ہیک کر لیا اس کے علاوہ ہیکر نے ان سے عوام کو گمراہ کرنے پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جنید نامی شخص سے تشدد کے دوران وقار ذکا کے منہ سے ادا ہونیوالے الفاظ جو کہ ” بوس میں نے آپ کو بولا کیا ہے“سوشل میڈیا پر اتنا مشہور ہوئے کہ یہ ان کی باقاعدہ پہچان بن گیا۔ نامعلوم ہیکر نے اسی جملے کے ایک لفظ ” بوس “ کا استعمال کرتے ہوئے وقار ذکا کا ٹوئٹر اور فیس بک اکاو نٹس ہیک کرلیے۔
اکا±و نٹس ہیک کیے جانے کے بعد ہیکر کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ” وقار ذکا نامی شخص کو بوس نے ہیک کر لیا ہے، وقار تم غلاظت کا ٹکڑا ہو، عوام کا وقت ضائع کرنے پر ان سے معافی مانگو۔ تم نے اور جنید نے اپنی ذاتی تشہیر کیلئے گزشتہ دنوں پبلسٹی سٹنٹ کیا تھا اور اگر ایسا نہیں کرتے تو نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہو کیونکہ میں یہاں تمہارا سارا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دوں گا، اب تم دیکھو کہ میں تمہارے ساتھ کیا کرتا ہوں“۔