نندیتا داس فلم ”منٹو“ کی عکسبندی آئندہ ماہ سے شروع کرینگی

11:30 PM, 21 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : اداکارہ اور فلمساز نندیتا داس اپنی نئی فلم ”منٹو“ کی عکسبندی آئندہ ماہ سے شروع کریں گی ۔اس حوالے سے نندیتا داس کا کہنا ہے کہ فلم ”منٹو“ ان کےلئے بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔

معروف مصنف سعادت حسن منٹو پر بنائی گئی فلم میں اہم کردار کے لئے نواز الدین صدیقی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی عکسبندی 15 مارچ سے شروع کی جائے گی اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔
فلم 1940ءکے دورپر مبنی ہے ،فلم میں اہم کردار سعادت حسن منٹوکے لئے نواز الدین صدیقی کو کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فلم روایتی بالی وڈ گیتوں اور ڈانس فلم نہین ہو گی بلکہ یہ ایک آزاد فلم ہو گی ،ہمارے پاس فلم کے لئے بڑا بجٹ نہیں ہے اس لئے فلم کی شوٹنگ جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔

مزیدخبریں