مشی گن : سیگریٹ کا شمار ان نشہ اور چیزوں میں ہوتا ہے جو کسی شخص اپنا عادی بنانے کے بعد آہستہ آہستہ تباہ کرتی ہیں ، کئی افراد اس لعنت سے نجات کے لئے بہت کوشش کرتے ہیں مگر وہ ہر مرتبہ ناکام ہو جاتے ہیں ایسے افراد کیلئے ماہرین نے سیگریٹ سے نجات کا انتہائی آسان طریقہ دریافت کیا ہے، جس کے مطابق آپ بچپن کی یادوں کو ذہن میں اجاگر کر کے اس لت چھٹکارہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
یہ طریقہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی کے عادی افراد کے لیے اس سے جان چھڑانے کے لیے بچپن کی یادوں کے بارے میں سوچنا کسی انسداد تمباکو مہم کی خوفناک تصاویر کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔
اس تحقیق کے دوران 18 سے 39 سال کے سیگریٹ نوشی کے عادی افراد میں کچھ کو انسداد تمباکو نوشی کے پیغامات جبکہ بچپن کی سنہری یادوں کے ذریعے اس لت سے پیچھے چھڑانے کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ بچپن کی یادوں کے تجربے سے گزرنے والے افراد نے تمباکو نوشی چھوڑنے کے حوالے سے مضبوط اور مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔