کولوراڈو: ماہرین نے ایسا انوکھا پلاسٹک تیار کر لیا جو اپنے سے چھونے والی کسی بھی چیز کا درجہ حرارت اطراف کے مقابلے میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ کم کرسکتا ہے۔
بین الاقوامی ریسرچ جرنل میں شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں یونیورسٹی آف بولڈر، کولوراڈو کے سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ یہ مادہ نہ صرف کم خرچ ہے بلکہ اسے پلاسٹک جیسی لچک دار چادروں کی شکل میں بڑے پیمانے پر تیار بھی کیا جاسکتا ہے جن کی پیداواری لاگت 25 سینٹ سے 50 سینٹ فی مربع میٹر تک ہوتی ہے۔اسے بنانے کے لیے بازار میں عام دستیاب پلاسٹک اور گلاس پاو¿ڈر (شیشے کا سفوف) استعمال کیے گئے ہیں جب کہ یہ خود پر پڑنے والی تقریباً تمام انفراریڈ شعاعوں کو منعکس کرتے ہوئے ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔