لاہور: پی ایس ایل ٹو کے فائنل کے لیے فول پروف سیکورٹی کے انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم میں موجود ہر فرد پر کیمرے کی نظر ہوگی۔
پنجاب حکومت نے اسٹیڈِیم کے اندر ستر کیمرے نصاب کر دیےہیں۔ کیمرے پولز ، سکوار کارڈز ،فلڈ لائٹس سمیت مختلف مقامات پر نصب ہیں۔اسٹیڈیم کے بیرونی دروازوں پر تیس سے چالیس کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔
یکم مارچ کو نشتر اسپورٹس کمپلکس عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ فائنل میچ کے روز مسلم ٹاون موڑ تا کلمہ چوک بند ہوگا۔سنٹر پوائنٹ تا لبرٹی چوک تک راستہ سیل ہوگا ۔
سیکورٹیکے انتظامات پاک فوج اور سپیشل برنچ پولیس کے حوالے ہوگی۔ اسٹیڈیم کے بیرونی دروازوں پر تیس سے چالیس کیمرے نصب کر دیے گے۔