بڑھتی ہوئی بھوک کے باوجود پاکستان میں 40 فیصد خوراک ضائع ہو جاتی ہے، ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن

لاہور: غذائی ماہرین نے دنیا بھر میں بھوک کا شکار افراد سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیا۔ خوارک کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور تنظیم ”ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن “ کے مطابق دنیا بھر میں 92 کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں جن میں بچوں کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے۔جہا ں ایک طرف بھوک کے شکار افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے تو ہی دنیا میں 50 فیصد خوراک ضائع کی جا رہی ہے۔

05:49 PM, 21 Feb, 2017

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 40 فیصد تیار خوراک ضائع کی جا رہی ہے ، پاکستان میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں 20 تا 25 فیصد خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔ مطابق جبکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک میں تیار خوراک کا ضیاع 50فیصد تک ہے۔ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ضائع ہونے والی خوراک کو محفوظ بنا کر مستحق افراد تک پہنچانے سے بھوک کے شکار افراد کی مدد کی جاسکتی ہے۔ جس سے غذائی قلت کے مسائل کو ختم کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں