سبحان اللہ:اذان کی آواز کیساتھ کھلنے والا پھول دریافت کر لیا گیا

05:26 PM, 21 Feb, 2017

باکو: اگر ہم چارو ں اطرااف نظر دڑائیں تو ہمیں پوری کائنات اللہ کی کبریائی بیان کرتی دکھائی دیتی ہے۔ پوری دنیا اللہ کی طرف سے عجائب سے بھری پڑ ی ہے ۔جنہیں دیکھ کر ہر مسلمان کے منہ سے  سبحان اللہ کے الفاظ بے اختیا ر نکل آتے ہیں ۔لیکن جب کوئی غیر مسلم اس معجزے کا اعتراف کر لے تو مسلمان ہو نے پر فخر محسوس ہوتا ہے ۔

ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا آذربائیجان میں اذان کی آواز کے ساتھ کھلنے والا پھول دریافت ہوا ،امریکی ٹی وی نے بھی اس معجزے کا اعتراف کرلیا۔

آذربائیجان کے لڈر ٹی وی اور سی این این کے مطابق آذربائیجان میں پھولوں کے شوقین محمد رحیم ایلڈارووگزشتہ 15سالوں سے پھول پال رہے ہیں اور ان کے باغیچے میں طرح طرح کے پھول اور پودے موجود ہیں تاہم ایک پوداایسا بھی ہے۔

جس پر کھلنے والے پیلے رنگ کے پھول کو اذان پھول یاعرب دنیا میں ورد الاذان کانام دیاگیا کیونکہ یہ منفرد پھول بھی ہراذان کے وقت کھل کر خدا کی کبریائی بیان کرتاہے۔

اورروزانہ پانچوں وقت اس پودے پر لگنے والے تمام ہی پھول کھلتے ہیں ،مساجدسے اذان کی آواز کیساتھ ہی پھول بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی پنکھڑیاں کھول دیتے ہیں۔

مزیدخبریں