سانحہ مال روڈ کی ذمہ داری لینے والی کالعدم حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چل گیا

05:20 PM, 21 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: سانحہ مال روڈ کی ذمہ داری لینے والی  کالعدم حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ چل گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے  بھارتی شہر چنائی سے آپریٹ ہونے والی ویب سائٹ کا پتہ چلا لیا ہے۔

 چند روز قبل مال روڈ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی کالعدم جماعت حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا پتہ لگنے کے بعدوزارت داخلہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو اس کے ثبوت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔حزب الاحرار کی ویب سائٹ کا ایڈریس بھارت کے شہر چنائی سے آپریٹ ہوتا ہے ۔ یاد رہے حزب الاحرارنے مال روڈخودکش حملے کے چندگھنٹوں بعداس خونریزی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

مزیدخبریں