جنیفر گارنر کا طلاق لینے کا فیصلہ

04:43 PM, 21 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : ہالی وڈ اداکارہ جنیفر گارنر نے اداکار بن ایفلک سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔

2015ءمیں بن ایفلک کے بچوں کی آیا کے ساتھ معاشقے میں ملوث ہونے پر دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ جنیفر سے علیحدگی کے بعد ایفلک کی فلمیں بھی مسلسل فلاپ ہو رہی ہیں اور انہیں فلمیں ملنا بھی بند ہو گئی ہیں۔

وہ اکثر وبیشتر شراب کے نشے میں دھت رہتے ہیں۔ بن اور جنیفر کی شادی 10سال برقرار رہی تھی۔

مزیدخبریں