سمارٹ فون کو بہت جلد ماہر ڈاکٹر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے،ماہرین

 سمارٹ فون کو بہت جلد ماہر ڈاکٹر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے،ماہرین

بوسٹن: ماہرین سمارٹ فون کو بہت جلد ایک ماہر ڈاکٹر بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔یہ بات امریکا کی یورنیورسٹی آف واشنگٹن کے انجینرنگ پروفیسر شو تیک پٹیل نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین سمارٹ فون کی ہر چیز بشمول کیمرہ،فلیش،مائیکروفون کو بہتر سے بہتر بنانے میں دن رات مصروف ہیں۔امریکن ایسوسی ایشن فار ایڈوانس منٹ آف سائنس کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جدید سمارٹ فون کے مائیکروفون کو دمہ اور پھپھڑوں کے دیگر خطرناک امراض کی تشخیص کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

سمارٹ فون صارف کو اپنی تکلیف کم کرنے کیلئے فوری اقدامات سے بھی آگاہ کرے گا۔ فون کے کیمرہ اور فلیش کو خون سے متعلقہ امراض کی تشخیص کے قابل بنایا جارہا ہے۔ سمارٹ فون یوزر محض اپنی ایک انگلی کیمرہ کی فلیش پر رکھ کر اپنے فون میں ہیموگلوبن اور دیگر افراد کی تعداد سے آگاہ ہوسکے گا۔ سمارٹ فون بزرگ افراد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن کی بیماری کی باآسانی تشخیص کرسکے گا۔

ماہرین کے مطابق جدید سمارٹ فون نہ صرف یوزر کو درست تشخیص ،درست علاج اور ادویات سے آگاہ کرے گا بلکہ یہ ڈاکٹر کے پاس جانے کیلئے ان کا وقت اور پیسے بھی بچائے گا۔