لندن فیشن ویک میں پاکستانی ڈئزائنرز کے منفرد ڈئزائن!

لندن فیشن ویک میں پاکستانی ڈئزائنرز کے منفرد ڈئزائن!

لندن:پاکستان میں فیشن انڈسٹری دن بہ دن ترقی کر رہی ہے۔اور منفرد و جدید قسم کے ملبوسات نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ بیرونِ ملک بھی پسند کیے جا رہے ہیں۔ایسا ہی ہوا ہے حال ہی میں ہونے والے لندن فیشن ویک میں جہاں 10پاکستانی ڈئزانرز نے اپنا کام پیش کیا اور داد وصو ل کی۔ان ڈئزائنرز میں نومی انصاری،فائزہ سمیع،شمائل انصاری،نیلوفر شاہد، ٹینا درانی ،سائرہ رضوان،سٹوڈیو ایس،ماریہ بی،رامہ ایمان اور شیرزاد رحیم شامل ہیں۔
ماریہ بی


اس شو کی منفرد رنگون والی ڈئزائنر ماریہ بی رہیں۔اپنے روایتی انداز سے ہٹ کر مختلف رنگوں کے ایمبرائڈڈ ملبوسا ت نے حاضرین کی توجہ کھینچ لی۔
نومی انصاری


گلابی رنگ کو اہمیت دیتے ہوئے نومی نے اس فیشن واک میں عروسی ملبوسات کو نیا رنگ دیا اور ہلکے گلابی کو عروسی جوڑے میں ڈھالا۔
ٹینا درانی


عروسی ملبوسات کے عام استعمال ہونے والے ڈئزائنز سے ہٹ کر ٹینا نے پھولوں کے پرنٹ اور ڈئزائن کا کافی استعمال کیا۔
سٹوڈیو ایس


سٹوڈیو ایس کے عروسی ملبوسات نہ صرف سب سے ہٹ کر کالے رنگوں پر مشتمل تھے جوکبھی کسی نے نہیں پہنے بلکہ ساتھ ہی پارٹی جوتوں کو بھی خاصی اہمیت دی گئی ۔
شمائل انصاری


عروسی جوڑوں کو کوٹ کے انداز میں پیش کیا گیا۔جو کافی منفرد اور حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔