پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کی ٹکٹ کی فروخت 25 فروری کو شروع ہوگی

10:43 AM, 21 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: شائقین کرکٹ کی آسانی کیلئے ٹکٹ آن لائن اور ٹکٹ بوتھ دونوں سے خریدی جاسکیں گے۔ ٹکٹ کی قیمت پانچ سو سے لے کر بارہ ہزار تک ہوگی۔ اسٹیڈیم میں موجود انکلوزئیرز کے اعتبار سے ٹکٹوں کی قیمت رکھی گئی ہے۔ عمران خان اور فضل محمود اسٹینڈ کی ٹکٹ سب سے مہنگے جبکہ سعید انور اور سرفراز نواز اسٹینڈ کی ٹکٹ کی قیمت دیگر نسبت کم ریٹ پر فروخت ہوگی۔

سیکورٹی کے باعث نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر سیل ہوگا۔ ٹرانسپورٹ پارکنگ کیلئے لبرٹی مارکیٹ کے اطراف میں کو استعمال کیا جائے گا۔ چیرمین پی ایس ایل کمیٹی نجم سیٹھی نے لیگ فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 27 ہزار افراد کے میچ دیکھنے کی گنجائش موجود ہے۔

ای ٹکٹس یہاں سے خریدیں https://pslticket.com/schedule.php

مزیدخبریں