اینٹی کرپشن اہلکاروں کے ہاتھوں نائب صدر کی پٹائی ،ینگ ڈاکٹرز پھر ہٹ دھرمی پر اُترآئے

10:21 AM, 21 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور، فیصل آباد: ینگ ڈاکٹر ز پھر ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی بند کر دی۔جبکہ  پنجاب بھر میں آج آؤٹ ڈور بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں اینٹی کرپشن اہلکاروں کی جانب سے نائب صدر ڈاکٹر عاطف کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاطف اور ڈاکٹر سلمان پر اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں جس پر محکمانہ کارروائی کے لیے ہسپتال گئے۔
واقعہ کے مطابق سروسز اسپتال میں اینٹی کرپشن اہلکاروں اور ینگ ڈاکٹرز میں جھگڑا ہوا جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے روائتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے
لاہور سروسز اسپتال کی ایمرجنسی بند کر دی جبکہ ینگ ڈاکٹرز نے  پنجاب بھر کے اسپتالوں میں آج آؤٹ ڈور بند رکھنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔یاد رہے ینگ ڈاکٹرز کا دعویٰ ہے کہ  اینٹی کرپشن اہلکاروں نےنائب صدر ڈاکٹر عاطف پر تشدد کیا ۔ جبکہ  دوسری جانب اینٹ کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاطف اور ڈاکٹر سلمان پر مقدمات درج ہیں،اہلکار محکمانہ کارروائی کے لیے اسپتال گئے تھے۔

مزیدخبریں