جدہ میں اے ٹی ایم پر بزرگوں سے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

08:59 AM, 21 Feb, 2017

جدہ:سعودی عرب میں شرح خواندگی تو دوسرے عرب ممالک کے کم ہے تاہم یہاں بوڑھے افراد کی تعداد بھی کچھ کم نہیں ہے ۔ اور اگر یہ بوڑھے افراد پڑھے لکھے نہ ہوں تو نئی ٹیکنالوجی کا استعمال مزید مشکل ہو جاتا۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے تین سعودی نوجوانوں بوڑھے افراد کی اے ٹی ایم سے مددکرنے کے بہانے لوٹنا شروع کردیا۔

جسکے بعد متعدد شکایات موصول ہونے پرنامعلوم ملزمان کے خلاف خفیہ کارروائی کی گئی ۔

جدہ میں بزرگوں کو دھوکا دے کر ان کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے والے 3رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

مذکورہ 3 رکنی گروہ اے ٹی ایم کے قریب وارداتیں کرتا تھا،جو بزرگوں کے اے ٹی ایم کارڈ دھوکے سے ہتھیا لیتا تھا،جعل سازوں کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ برآمدہوئے ہیں۔

ترجمان سعودی پولیس کے مطابق یہ گروہ اے ٹی ایم کے پاس بزرگوں کے ساتھ واردات کرتا تھا، اسپیشل ٹیم نے واردات کرنے والے گروہ کے قبضے سے کئی اے ٹی ایم کارڈ اور موبائل فون برآمد کرکے ضبط کرلیے.

مزیدخبریں