راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خوارج نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 16 بہادر جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔
علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہدا کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔