جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) کے آئینی بینچ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے، جب کہ رولز سے متعلق اجلاس ختم ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں نئے رولز کی منظوری دے دی گئی اور بعض امور میں معمولی تبدیلیاں کی گئیں۔ کمیشن نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی امیدوار کی انٹیلی جنس رپورٹ لینا یا نہ لینا کمیشن کی صوابدید پر ہوگا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ججز کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے لیے تین نام پیش کیے جائیں گے، اور اگر سینئر جج کو چیف جسٹس نہیں بنایا جائے گا تو اس کی وضاحت ضروری ہوگی۔

سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کے لیے ہائیکورٹ سے پانچ نام پیش کیے جائیں گے۔

مصنف کے بارے میں