اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری کرنے والی شوگر ملوں اور کم ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت محصولات میں بہتری کے لیے ایک اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب سے محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی اور اس سے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں کے غیر متوازن ہونے کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹکس کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے