مدارس رجسٹریشن: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات منظور کر لیے

05:30 PM, 21 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومت اور جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے درمیان مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کے بعد وزارت قانون اس بات کی یقین دہانی کرا چکی ہے کہ مدارس کی سوسائٹیز کو ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹر کیا جائے گا۔ طے شدہ امور کے تحت نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، جس سے مدارس کے رجسٹریشن کا عمل مزید صاف اور شفاف ہوگا۔

مزیدخبریں