حکومت اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خلاف سرگرم، وزیراعظم 

حکومت اور سکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج کے خلاف سرگرم، وزیراعظم 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک میں فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے خیبر کے علاقے راجگال میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی عامر سہیل آفریدی کی قربانی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہماری سلامتی کو یقینی بنا رہے ہیں اور ہم ان کی قربانیوں کو کبھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔"

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز انسانیت کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوں گی اور حکومت اس فتنہ کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاتی رہے گی۔

مصنف کے بارے میں