عروہ حسین کی فیشن شو میں کیٹ واک کے دوران لڑکھڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

02:54 PM, 21 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: معروف اداکارہ عروہ حسین کی لاہور میں جاری "ہم برائیڈل کوچیور فیشن شو" کے دوران ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ ریمپ پر لڑکھڑاتی دکھائی دیں۔ اس ویڈیو میں عروہ حسین اپنے بھاری عروسی لباس میں ریمپ پر واک کر رہی تھیں کہ اچانک ان کے قدم ٹکڑائے اور وہ لڑکھڑا گئیں، تاہم فوراً ہی وہ اپنے توازن پر قابو پاتے ہوئے گرنے سے بچ گئیں۔

فیشن شو کے دوران عروہ حسین سمیت دیگر اداکارائیں دلہن کے روپ میں ریمپ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں، جہاں انہوں نے جدید عروسی ملبوسات کا تعارف کرایا۔ عروہ حسین کا عروسی لباس اتنا بھاری تھا کہ اس کے اثرات سے وہ ریمپ پر کچھ لمحے کے لیے اپنا توازن کھو بیٹھیں، تاہم ان کی فوری احتیاط نے انہیں گرنے سے بچایا۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ کچھ نے عروہ حسین کے حوصلے کی تعریف کی، تو کچھ نے ان کی واک کی کامیابی پر انہیں سراہا۔

مزیدخبریں