پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 4 خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید

پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 4 خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پاکستان-افغانستان سرحد سے خوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ واقعہ 19 اور 20 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا، جب خوارج کے گروہ نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے، جبکہ اس دوران خیبر کے علاقے کے رہائشی 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بار بار عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف مؤثر بارڈر مینجمنٹ کی جائے تاکہ اس طرح کی دراندازیوں کو روکا جا سکے۔ پاکستان کو امید ہے کہ افغان حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے خوارج کو اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکیں گے۔

مصنف کے بارے میں