پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی، آلودگی اور دھند میں کمی کی امید

02:36 PM, 21 Dec, 2024

لاہور: محکمہ موسمیات نے 23 دسمبر کو پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے خشک موسم کا سلسلہ ٹوٹ جائے گا اور آلودگی و دھند میں نمایاں کمی ہوگی۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں اس وقت خشک موسم کا راج ہے، جس کے نتیجے میں سموگ اور آلودگی میں اضافہ ہو چکا ہے اور فضا دھندلی ہو گئی ہے۔

تاہم، 23 دسمبر کو بارشوں کا ایک نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس سے نہ صرف موسم میں تبدیلی آئے گی بلکہ آلودگی اور دھند کی شدت بھی کم ہو جائے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ   ہوا ہے

مزیدخبریں