9 مئی کے منصوبہ سازوں پر کارروائی تک سلسلہ ختم نہیں ہوگا:خواجہ آصف

02:22 PM, 21 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ 9 مئی کے مجرموں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائیں دیے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک اس سانحے کے اصل منصوبہ سازوں کے خلاف بھی کارروائی نہیں کی جاتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آج 9 مئی کے 25 مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، اور اس معاملے میں فوری انصاف کی ضرورت تھی، جیسا کہ امریکا اور برطانیہ میں ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فیصلوں میں تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے کو مزید بڑھا دیا، اور اس دن کی مذمت کرنے کے بجائے شہداء اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنا دیا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس دن کے لئے جو کارکن استعمال ہوئے، ان کے خلاف قانون کا عمل شروع ہو چکا ہے، لیکن جب تک اس سانحے کے اصلی منصوبہ سازوں پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، یہ سلسلہ مکمل نہیں ہوگا

مزیدخبریں