لاہور:پنجاب حکومت کا سکول نیوٹریشن پروگرام،نیو نیوز اہم تفصیلات سامنے لے آیا۔ نیو نیوز کے رپورٹر وقاص غوری کے مطابق سکول نیوٹریشن کے ساڑھے تین ماہ میں بچے ایک ارب انتالیس کروڑ سے زائد کا دودھ پی گئے۔ ذرائع کامزید کہنا ہےکہ اب تک تین اضلاع کے3527سے زائدسکولوں میں دو کروڑ اکیس لاکھ ڈبے تقسیم کیے گئے۔
دو کروڑ اکیس لاکھ دودھ کے ڈبوں کی پنجاب حکومت کو ایک ارب انتالیس کروڑ تئیس لاکھ کا بل پڑا۔پنجاب حکومت کے معاہدے کے مطابق ایک دودھ کا ڈبہ 63روپے میں پڑ رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں سکول نیوٹریشن پروگرام جنوبی پنجاب کے تین اضلاع ڈی جی خان، راجن پور اور مظفرگڑھ میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پانچ ستمبر کو سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔