راولپنڈی : راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 32 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ یہ مقدمات 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے تھے۔
بشریٰ بی بی آج انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں ان کے وکیل نے عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دیے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کی ہدایت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری 2024 تک منظور کر لی ہے، جس کے بعد وہ ان مقدمات میں گرفتاری سے بچ جائیں گی۔