اے آئی کے وار : گوگل نے بڑی تعداد میں ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

اے آئی کے وار : گوگل نے بڑی تعداد میں ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا

کیلیفورنیا : گوگل نے ایک بار پھر بڑی تعداد میں اپنے ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے، اور اس مرتبہ یہ اقدام انتظامی عہدوں پر فائز ڈائریکٹرز اور نائب صدور سمیت 10 فیصد ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

سی ای او سندر پچائی نے اس فیصلے کا اعلان ایک آل ہینڈ میٹنگ میں کیا، جس میں کمپنی کے تمام ملازمین شریک تھے۔ پچائی نے اس بات پر زور دیا کہ گوگل کو اوپن اے آئی جیسے حریفوں سے سخت مقابلہ درپیش ہے، اور اس مقابلے میں کامیابی کے لیے کمپنی کی کارکردگی میں بہتری لانا ضروری ہے۔

گزشتہ سال گوگل نے اسی طرح کی تنظیم نو کی تھی جس میں 12 ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس تازہ دور میں کچھ منیجرز کو انفرادی طور پر نئے کام سونپے گئے ہیں، جب کہ دیگر کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ یہ فیصلہ گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے وسیع لائحہ عمل کا حصہ ہے، جو کہ  2022 میں متعارف کرایا گیا تھا۔جس  کا مقصد گوگل کو مزید 20 فیصد بہتر بنانا اور اے آئی پر مبنی مستقبل کی جانب قدم بڑھانا ہے۔

مصنف کے بارے میں