حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس مکمل

حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس مکمل

لاہور : شہرہ آفاق شاعر اور پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کو دنیا سے رخصت ہوئے بیالیس سال ہوگئے۔ ان کی شاعری اور تخلیقات آج بھی ایک روشن مثال کے طور پر زندہ ہیں۔ حفیظ جالندھری نے نہ صرف کئی مشہور غزلوں اور نظموں کے ذریعے ادب کی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا، بلکہ انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں۔

گیت نگاری میں بھی ان کی مہارت بے مثال تھی۔ ان کا مشہور کلام ’’ابھی تو میں جوان ہوں‘‘ گلوکارہ ملکہ پکھراج نے گا کر ملک بھر میں شہرت حاصل کی۔ حفیظ جالندھری کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز، حسن کارکردگی اور صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں