لاہور : سینئر اداکار شبیر جان کی بیٹی اور معروف اداکارہ یشمیرا خان نے شوبز دنیا سے مکمل طور پر کنارہ کشی کا اعلان کیا ہے۔ یشمیرا کا نکاح رواں سال جون میں ہوا تھا، اور اب انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک ویڈیو پیغام میں یشمیرا خان نے کہا کہ شوبز کو چھوڑنے کی کئی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے تو وہ اپنی پڑھائی مکمل کر رہی ہیں، جس کے لیے مکمل توجہ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، اداکارہ نے بتایا کہ چونکہ ان کی شادی ہو چکی ہے، اب انہیں شوبز میں مزید کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اس حوالے سے اپنی فیملی سے کمٹمنٹ بھی کر چکی ہیں۔