لاہور : ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہی، جب کہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔
پہاڑی علاقوں میں کڑاکے کی سردی پڑی، جہاں لےہ اور سکردو میں درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ گلگت میں منفی 8، قلات میں منفی 7، استور، کوئٹہ اور زیارت میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ چترال، دیراور کالام میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جب کہ راولا کوٹ اور ہنزہ میں پارہ منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔