غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری بربریت میں تازہ کارروائیوں کے دوران 77 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ تازہ حملوں میں غزہ کے دو سکولوں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45,206 تک پہنچ چکی ہے۔
اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین (انروا) کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ انروا فلسطینی عوام کی امداد جاری رکھے گی، لیکن غزہ کے معاملے پر دنیا دو رائے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی عوام کے حق میں ایک واضح موقف اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قابض طاقت اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔