مانچسٹر ایئرپورٹ پر جھگڑے کے معاملے میں دو پاکستانی بھائیوں پر فرد جرم عائد

مانچسٹر ایئرپورٹ پر جھگڑے کے معاملے میں دو پاکستانی بھائیوں پر فرد جرم عائد

لندن :  مانچسٹر ایئرپورٹ پر جھگڑے کے ایک متنازعہ واقعے میں دو پاکستانی بھائیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ یہ واقعہ رواں سال 23 جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو کے باعث عوامی توجہ کا مرکز بن گیا تھا، جس میں دیکھا گیا تھا کہ پولیس افسر ایک نوجوان کو زمین پر گرا کر تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا۔

ویڈیو میں ایک اور پولیس اہلکار ہاتھوں میں بلیک پیپر اسپرے تھامے ہوئے ویڈیو بنا رہا تھا، جبکہ ایک اہلکار نوجوان کے سر پر لاتیں مار رہا تھا، اور دیگر اہلکار بھی اس دوران موجود تھے۔ اس واقعے میں کسی پولیس افسر پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے، جس پر انگلینڈ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے وضاحت دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملزمان کی والدہ نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور معاملے کی مزید تفتیش کا مطالبہ کریں گی۔

مصنف کے بارے میں