چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

10:17 AM, 21 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے شیڈول اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع پر غور کیا جائے گا۔

آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے دو ماہ کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور اس کی مدت 4 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ ایجنڈے میں آئینی بینچ کی مدت میں توسیع ایک اہم موضوع ہوگا۔ چیف جسٹس کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں آئینی بینچ کی مدت میں توسیع کی تجویز پر تفصیل سے بحث کی جائے گی۔

مزیدخبریں