اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے معطل ہوجائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ سے معطل ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم کوئی نواز شریف نہیں کہ عدالتیں چشم براہ بیٹھی ہوں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹی کو باہر رکھ کر الیکشن کی ساکھ متاثر کر رہے ہیں۔ جب تک سیاسی استحکام نہیں ہوگا معاشی استحکام نہیں آسکتا۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ہم نے متبادل پلان تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ یہ سب ہوچکا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان کا اتنا تجربہ نہیں جتنا میرا ہے۔