سب کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف مل گیا، میرا سوال یہ ہے کہ ان کے 5سال ضائع ہو گئے ان کاانصاف کیسے ہوگا:شاہد خاقان عباسی

 سب کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف مل گیا، میرا سوال یہ ہے کہ ان کے 5سال ضائع ہو گئے ان کاانصاف کیسے ہوگا:شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:رہنما پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا  کہ سب کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف مل گیا،لیکن میرا یہ سوال ہے کہ ان کے 5سال ضائع ہو گئے ان کاانصاف کیسے ہوگا۔


رہنما پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں  کہا  کہ سب کہتے ہیں نوازشریف کو انصاف مل گیا،لیکن میرا یہ سوال ہے کہ ان کے 5سال ضائع ہو گئے ان کاانصاف کیسے ہوگا۔ میرا ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے،نوازشریف سے 35،36سال کا تعلق ہے، ن لیگ جس طرح کی سیاست کررہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔
ان کاکہنا تھا کہ لوگوں پر 14،14 سال سے نیب کے کیسز چل رہے ہیں،نیب میں کیس چلنے کے بعد شہری کی پوری زندگی مفلوج ہوجاتی ہے۔پی ڈی ایم کو نیب کو ختم کرنا چاہیے تھا،ہمیں ایس آئی ایف سی کو اس لیےبنانا پڑا کیونکہ نیب کے ذریعے ہم سرمایہ کاری کو تحفظ نہیں دے سکتےتھے۔


انہوں نے مسنگ پرسنز کے حوالے سے سوال پر کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرسکتے ہیں،اس حوالے سے ایک کمیشن بھی بنا ہوا ہے۔یہ لوگ کہاں ہیں،زندہ ہیں یا نہیں،یہ بتانا ریاست کی ذمہ داری ہے،ہم مسنگ پرسنز سے متعلق معاملے کو پس پردہ نہیں ڈال سکتے۔


پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اپنے دور حکومت میں سیاستدانوں کو جیل میں ڈالنے کاکریڈٹ لیتے رہےلیکن آج وہ خود جیل میں ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ میرا ن لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، جس طرح کی سیاست کررہی ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا، نوازشریف سے 35،36سال کا تعلق ہے مجھے کسی شخص سے پرابلم نہیں ، میراایسی سیاست سے اتفاق نہیں ،ہر قیمت پر اقتدار کے حصول کا قائل نہیں ہوں۔


میرا اصولی اختلاف ہے، میں کسی شخص سے کچھ چاہتا نہیں ،جو آج ن لیگ نے سیاست اپنائی ہے، اس کے اثرات اچھے نہیں ہوں گے، جب آپ اصولوں سے ہٹ جاتے ہیں تو لوگ بھی دیکھتے ہیں،  ذاتی معاملات سیاستدان کو برداشت کرنا چاہیے، جنہوں نے کیا وہ خود بھگت لیں گے۔

مصنف کے بارے میں